13 اکتوبر، 2026، 2:44 PM

فیئر فورڈ واقعے سے متعلق برطانوی الزامات بے بنیاد اور سازش ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

فیئر فورڈ واقعے سے متعلق برطانوی الزامات بے بنیاد اور سازش ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ ایران نے فئیر فورڈ واقعے کو امریکی و اسرائیلی جارحیت میں برطانیہ کے کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیر الزامات عائد کرکے لندن اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے تہران کو برطانوی فضائی اڈے فیئر فورڈ پر مبینہ سکیورٹی واقعے سے جوڑنے کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران مخالف مہم کو آگے بڑھانے کی ایک مذموم سازش قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے اور امریکی و اسرائیلی جارحیت میں ایرانی عوام کے خلاف اپنے کردار سے متعلق جواب دہی سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت ٹھوس شواہد اور ثبوت پیش کیے بغیر مبہم الفاظ کا سہارا لے کر اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داری یا اپنے الزامات کے ممکنہ نتائج سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔

وزارت خارجہ نے بالخصوص برطانوی حکام کی جانب سے بہت زیادہ امکان اور تقریباً یقینی جیسی اصطلاحات کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد الزامات کو قابل اعتبار ظاہر کرنے اور ان کی ذمہ داری سے بچنے کی کھلی کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دوسرے ممالک کے خلاف سکیورٹی سے متعلق من گھڑت الزامات گھڑنے کا برطانیہ کا ایک ریکارڈ موجود ہے۔ بعض مواقع پر اس طرح کے اقدامات نے مغربی ایشیا میں کشیدگی اور تباہ کن تنازعات کو ہوا دی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ برطانوی حکومت کے اس خطرناک طرز عمل کا محاسبہ ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچتا ہے۔

وزارت خارجہ نے ان الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئےکہا کہ برطانوی حکومت اور اس مبینہ فالس فلیگ کارروائی کے منصوبہ ساز ان امن گھڑت لزامات کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔

News ID 1942080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha